خاتون کے مالک مکان کے ساتھ ناجائز تعلقات، دونوں نے مل کر رکشہ ڈرائیور شوہر کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی روح کانپ اٹھے

خاتون کے مالک مکان کے ساتھ ناجائز تعلقات، دونوں نے مل کر رکشہ ڈرائیور شوہر کے ...
خاتون کے مالک مکان کے ساتھ ناجائز تعلقات، دونوں نے مل کر رکشہ ڈرائیور شوہر کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی روح کانپ اٹھے

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کی واردات ٹریس کر لی گئی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور عامر شہزاد کو اس کی اہلیہ زہرہ بی بی نے مالک مکان کے ساتھ مل کر قتل کرایا۔ ملزمہ زہرہ بی بی کے مالک مکان کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،ملزمان نے کرائے کے قاتل کو ساڑھے6لاکھ روپے دے کر رکشتہ ڈرائیور عامر کو راستے سے ہٹوادیا۔

پولیس نے اندھے قتل کی واردات ٹریس کر کے5ملزمان گرفتار کر لئے ہیں، گرفتار ہونے والوں میں کرائے کا قاتل ذاکر شاہ،مقتول کی اہلیہ زہرہ بی بی ، حسن شاہ ، بلال نوازاور مالک مکان شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی