میں نہیں سمجھتاتھا کہ مولانافضل الرحمان اتنی اہمیت حاصل کرسکیں گے ،حسن نثار نے بھی تسلیم کرلیا

میں نہیں سمجھتاتھا کہ مولانافضل الرحمان اتنی اہمیت حاصل کرسکیں گے ،حسن نثار ...
میں نہیں سمجھتاتھا کہ مولانافضل الرحمان اتنی اہمیت حاصل کرسکیں گے ،حسن نثار نے بھی تسلیم کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے مولانا فضل الرحمان ہفتوںسے ملکی سیاست پر چھائے ہوئے ہیں ، ان کا کارکن بھی بہت زیادہ چارج ہوگیا ہے، مولانافضل الرحمان بہت زیادہ فوائد حاصل کرچکے ہیں،میں نہیں سمجھتا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اتنی زیادہ اہمیت حاصل کرسکیں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ آزادی مارچ کو شروع ہونے سے پہلے ہی بہت زیادہ فائدے مل چکے ہیں، گرفتاری کی صورت میں مولانا فضل الرحمان نے اپنے متبادل کا بہت سوچ سمجھ کر بندوبست کررکھا ہوگا کیونکہ وہ ایک زیرک آدمی ہیں۔
حسن نثار کا کہناتھا کہ حکومت پر اس وقت خوفزدگی کا عالم طاری ہے اور کہرام مچا ہواہے ۔ مولانا فضل الرحمان ہفتوں سے ملکی سیاست پر چھائے ہوئے ہیں اور ان کا کارکن بھی بہت زیادہ چارج ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان بہت زیادہ فوائد حاصل کرچکے ہیں،میں نہیں سمجھتا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اتنی زیادہ اہمیت حاصل کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ حکومت نت نیاکٹا کھولنے کی ماہر ہے اور یہ جوکہتے ہیں کہ مارشل لالگ جائے گا تو یہ ایک اضافی بات ہے ۔