عثمان بزدار کے لیے بڑی مشکل ،پنجاب کے اہم ادارے کے ملازمین نے دھرنے کی دھمکی دے دی

عثمان بزدار کے لیے بڑی مشکل ،پنجاب کے اہم ادارے کے ملازمین نے دھرنے کی دھمکی ...
عثمان بزدار کے لیے بڑی مشکل ،پنجاب کے اہم ادارے کے ملازمین نے دھرنے کی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں صوبے بھر میں دھرنے دینے کی دھمکی دے دی۔تفصیل کے مطابق ملازمین کا کہنا ہے کہ 4 نومبر تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو دھرنا دیا جائے گا۔ آج لاہور سمیت پنجاب بھر کے 152 اراضی ریکارڈ سنٹرز نے محکمانہ کاموں کی تالا بندی کی اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تمام ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھی اور تمام ڈویژن کے ملازمین نے اپنی اپنی ڈویژن میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تالا بندی کر کے احتجاجی مظاہرے کیے۔ لاہور ڈویژن کے تمام ملازمین سٹی اراضی ریکارڈ سنٹر پر جمع ہو ئے اوراحتجاج ریکارڈ کرایا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ 15 ماہ بعد ہونیوالے بورڈ کے اجلاس میں ملازمین کے مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔