شہباز شریف نے نواز شریف کوجوابی خط لکھ دیا ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے شہباز شریف کو ایک خط لکھا تھا اور اب یہ اطلاع ملی ہے کہ شہباز شریف نے بھی نواز شریف کوایک خط لکھا ہے ،اس خط وخطابت سے جمہوریت کی گاڑی پھر سے چل پڑی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نوازشریف نے شہباز شریف کو ایک خط لکھا تھا اور اب یہ اطلاع ملی ہے کہ شہباز شریف نے بھی نواز شریف کوایک خط لکھا ہے ۔اس خط وخطابت سے جمہوریت کی گاڑی پھر سے چل پڑی ہے ۔ یہ کیا فلمیں ہیں ؟ شرمین عبید اگران پر فلم بنائیں تو ان کو اس بار چار آسکر ایوارڈ مل جائیں گے ۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ کیاوقت آگیاہے کہ اس وقت بغض عمران اور بغض اسٹیبلشمنٹ میں تمام سوشلسٹ بھی مولانا کے جھنڈے تلے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ لانگ مارچ اورامن ہوتو حکومت کومولانا فضل الرحمان کوسہولت دینی چاہئے ، اس وقت مولانا فضل الرحمان خود بھی گومگو کاشکار ہیں ،کبھی وہ لانگ مارچ کا کہتے ہیں اورکبھی دھرنے کاکہتے ہیں ، اس لئے حکومت ان سے پوچھے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیںاور مولانا فضل الرحمان کوسہولت فراہم کرے ۔