عمران خان نظام کوبچانے کیلئے فضل الرحمان اور نواز شریف کے پاس جائیں ، حفیظ اللہ نیازی کا مشورہ

عمران خان نظام کوبچانے کیلئے فضل الرحمان اور نواز شریف کے پاس جائیں ، حفیظ ...
عمران خان نظام کوبچانے کیلئے فضل الرحمان اور نواز شریف کے پاس جائیں ، حفیظ اللہ نیازی کا مشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان پاس جائیں اورنواز شریف کے پاس جائیں تو ان کامقام بلند ہوجائے گا ، اگر اب بھی سیاستدان مل بیٹھیں تو یہ نظام کوبچا لیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جب سے مارچ اعلان کیاہے ، اس کو ہر زاویے سے ڈسکس کیاجاچکاہے ۔ شروع میں لوگ اس کوسنجیدگی سے لینے پر تیار نہیں تھے اور اب سارا پاکستان اور حکومت اس کوسنجیدگی سے لے رہی ہے۔اب سوچا جارہاہے کہ اس کے مضمرات کیا ہونگے ؟ انہوں نے کہاکہ میں نے صدق دل سے دعا مانگی تھی کہ عمران خان کا اقتدار پانچ سال سے کم نہ ہوکیونکہ ہم نے ستر سال میں بہت سے نالائق لوگ بھگتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے نتیجے میں عمران خان چلے جاتے ہیں تو ایک سانحہ ہوگا اور اگرنہ گئے تویہ ایک دوسرا سانحہ ہوگا ۔

حفیظ اللہ نیازی کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو اللہ تعالیٰ نے بڑا مقام عطا کردیاہے ۔ عمران خان کوچاہئے کہ مولانا فضل الرحمان پاس جائیں اورنواز شریف کے پاس بھی جائیں تو ان کامقام بلند ہوجائے گا ۔ اگر عمران خان کو ایک دوسال چاہئے ہونگے تو مولانا فضل الرحمان ان کودے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی سیاستدان مل بیٹھیں تو یہ نظام کوبچا لیں گے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد