مولانا فضل الرحمان جہاں کہیں گے شرکت کریں گے ، قمرزمان کائرہ نے پارٹی پالیسی واضح کردی

مولانا فضل الرحمان جہاں کہیں گے شرکت کریں گے ، قمرزمان کائرہ نے پارٹی پالیسی ...
مولانا فضل الرحمان جہاں کہیں گے شرکت کریں گے ، قمرزمان کائرہ نے پارٹی پالیسی واضح کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف اکٹھے ہوئے ہیں، کامیابی ہوئی تو مولانا فضل الرحمان کی کامیابی ہوگی ،اب اگر ناکامی ہوئی تو سب کی ہوگی ، مولانا فضل الرحمان جہاں کہیں گے شرکت کریں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تحریکیں اچانک نہیں چلا کرتیں ، یہ مولانا کی تحریک ہے جس کوہم سپورٹ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ معاملہ حکومت کے ساتھ حل نہیں ہوگا کیونکہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ عمران خان مستعفی ہوں اور حکومت کہہ رہی ہے کہ اس پر بات نہیں ہوگی ، پھر بھی بہتری کی بات سوچنی چاہئے ، ہوسکتاہے کہ مل کربیٹھیں اور کوئی راستہ نکل آئے ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کوجے یوآئی ف آرگنائز کررہی ہے ، ہمیں تحفظات ہیں جو بھی فیصلہ ہو رہبر کمیٹی میں کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آزاد ی مارچ میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت شرکت کرے گی تو بلاول بھی کریں گے ، ہم حکومت کے خلاف اکٹھے ہوئے ہیں۔ کامیابی ہوئی تو مولانا فضل الرحمان کی کامیابی ہوگی ، اگر ناکامی ہوئی تو سب کی ہوگی ، مولانا فضل الرحمان جہاں کہیں گے شرکت کریں گے ۔

مزید : قومی