ویرات کوہلی سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کا ریکارڈ توڑ دیا

ویرات کوہلی سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کا ریکارڈ توڑ دیا
ویرات کوہلی سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کا ریکارڈ توڑ دیا

  



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو فالو آن پر مجبور کرکے سابق کپتان اظہر الدین کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیل کے مطابق اظہر الدین نے ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے کسی بھی ٹیم کو سات مرتبہ فالو آن پر مجبور کیا تھاجبکہ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے کسی بھی ٹیم کو 8 مرتبہ فالو آن پر مجبور کیا ہے۔پیر کو رانچی ٹیسٹ کے دوران بھارت نے جنوبی افریقا کوصرف 162 رنز پر آوٹ کرکے 335 رنز کی برتری لے لی اور مہمان ٹیم کو فالو آن پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی نے اپنے کیرئیر کے دوران پانچ جبکہ ساروگنگولی نے چار مرتبہ یہ کار نامہ انجام دیا تھا۔بھارتی ٹیم پہلے ہی 2-0 سے سیریز اپنے نام کرچکی ہے، بھارتی ٹیم رانچی ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز میں وائٹ واش کرسکتی ہے۔

مزید : کھیل