صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی:وزیر اعلیٰ پنجاب

 صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،شرپسند عناصر کے ...
 صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی:وزیر اعلیٰ پنجاب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے،شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا،اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے،شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی،عوام کے کاروبار زندگی میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا،عوام کےجان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس اور متعلقہ ادارے ہرممکن اقدام اٹھائیں۔اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزراء راجہ بشارت، محمد ہاشم ڈوگر، انصر مجید خان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور