مفتی کفایت اللہ نے جے یو آئی ف کی کامیابی کاراز مولانا فضل الرحمان کی متوقع گرفتار ی بتادیا

مفتی کفایت اللہ نے جے یو آئی ف کی کامیابی کاراز مولانا فضل الرحمان کی متوقع ...
مفتی کفایت اللہ نے جے یو آئی ف کی کامیابی کاراز مولانا فضل الرحمان کی متوقع گرفتار ی بتادیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا استعفیٰ آگیا تو ہمیں 25فیصد کامیابی ملے گی لیکن اگر مولانا فضل الرحمان کوگرفتار کیا گیاتو پھر ہماری کامیابی 100فیصد ہوگی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ملا نصیر الدین کی چابی گم ہوگئی تھی کسی نے پوچھا کہ چابی گم کہاں ہوئی ہے توان کی جانب سے کہا گیا کہ گم تو اندر ہوئی ہے لیکن اندر اندھیراہے اس لئے میں باہر ڈھونڈ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح جس دن عمران خان نے پرویز خٹک کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی بنائی ، اسی دن ہی ہمارے لیڈر مولانا فضل الرحمان کو گالی دیدی۔

مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہاکہ ڈیزل کے بغیر بھی اسمبلی چلتی ہے تو ہمارے پاس اس کاجواب تو ہے لیکن ہم کو جواب دیتے ہوئے شرم آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات شیخ رشید یا کوئی اور کہتا تو بات اور تھی لیکن یہ بات سب سے اوپر والی پوزیشن پر بیٹھا ہوا شخص کہتاہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ مذاکرات نہیں کرناچاہتے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کا استعفیٰ آگیا تو ہمیں 25فیصد کامیابی ملے گی لیکن اگر مولانا فضل الرحمان کوگرفتار کیا گیاتو پھر ہماری کامیابی 100فیصد ہوگی۔

مزید : قومی