”حکومت صرف تماشہ دیکھنے کیلئے نہیں بیٹھی “، صوبائی وزیر محمود الرشید نے آزادی مارچ سے متعلق حکومتی موقف واضح کردیا

”حکومت صرف تماشہ دیکھنے کیلئے نہیں بیٹھی “، صوبائی وزیر محمود الرشید نے ...
”حکومت صرف تماشہ دیکھنے کیلئے نہیں بیٹھی “، صوبائی وزیر محمود الرشید نے آزادی مارچ سے متعلق حکومتی موقف واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ حکومت صرف تماشہ دیکھنے کیلئے تو نہیں بیٹھی ہوئی ، حکومت ہر طرح کے حالات کامقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ یہ بات کرنا قبل اَزوقت ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کوگرفتار کریں گے یا نہیں کریں گے؟یہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے،مجھ کو اس کازیادہ پتہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت صرف تماشہ دیکھنے کیلئے تو نہیں بیٹھی ہوئی ، حکومت ہر طرح کے حالات کامقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
مؒیاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ اگر آزادی مارچ کے شرکا پرامن رہیں گے تو کچھ نہیں ہوگا لیکن اگر لاک ڈاؤن کریں گے تو پھر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے حوالے سے صرف خبریں ہی ہیں، یہ بات پہلے تو مذاکرات سے حل ہونی چاہئے لیکن اگر یہ جلسہ کرناچاہتے ہیں تو پر امن طریقے سے جلسہ کریں،کسی کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان کہ کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے،کیا اُن کے کہنے پر استعفیٰ دیدیں جن کی پورے ملک میں صرف  چھ سیٹیں ہیں؟۔

مزید :

قومی -