وفاقی وزیر علی محمد خان نے اپنی ہی حکومت کی مذمت کردی

وفاقی وزیر علی محمد خان نے اپنی ہی حکومت کی مذمت کردی
وفاقی وزیر علی محمد خان نے اپنی ہی حکومت کی مذمت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ آزادی مارچ کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کنٹینروں کوپکڑنا غلط بات ہے ، یہ نہیں ہوناچاہئے ،میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آزادی مارچ کوروکنے کے لئے پولیس کی جانب سے کنٹینروں کوپکڑنا غلط بات ہے ، یہ نہیں ہوناچاہئے ،میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تین چار جماعتوں نے مل کر ملک کی یہ حالت کی ہے لیکن عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے اور آئندہ حکومت بھی ہماری ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ یا دھرنے سے حکومت نہیں جائے گی بلکہ اپوزیشن کو اپنے مقاصد میں ناکامی ہوگی ۔

مزید : قومی