ناانصافی جاری رہی تو دھرنے کاحصہ بن جائیں گے ، جاوید لطیف نے وارننگ دیدی

ناانصافی جاری رہی تو دھرنے کاحصہ بن جائیں گے ، جاوید لطیف نے وارننگ دیدی
ناانصافی جاری رہی تو دھرنے کاحصہ بن جائیں گے ، جاوید لطیف نے وارننگ دیدی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ مسلم لیگ کے تمام قافلے آزادی مارچ کاحصہ بنیں گے اور اگرناانصافی جاری رہی تو پھر ہم دھرنے کاحصہ بھی بن جائیں گے ۔

جیونیوزی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا پولیس وین سے عمران خان نے ملزم کو چھڑایا نہیں تھا ؟ ماڈل ٹاﺅن پر تو بہت بات کی جاتی ہے لیکن کیاپانچ قتل جو ساہیوال میں پولیس نے کئے ہیں ، ان پر انصاف مل گیا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے تمام قافلے آزادی مارچ کاحصہ بنیں گے اور اگر حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکاءکو روکا گیا اور ناانصافی جاری رہی تو پھر ہم دھرنے کاحصہ بھی بن جائیں گے ۔

مزید : قومی