نواز شریف کی تشویشناک صحت، حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو خرابی صحت کے باعث ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیب دفتر سے سروسز ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ان کی صحت انتہائی خراب ہے اور ان کے پلیٹ لیٹس کی رپورٹ تشویشناک آئی تھی۔
خیال رہے کہ پیر کے روز نواز شریف سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے ملاقات کی تھی ۔ بعد ازاں ڈاکٹر عدنان نے سوشل میڈیا پر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد صرف 16 ہزار رہ گئی ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیے جانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عدنان نے شریف میڈیکل سٹی کی رپورٹ بھی شیئر کی ہے جس کے مطابق سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس صرف 12 ہزار رہ گئے ہیں۔