نواز شریف کی خرابی صحت پر نیب کا موقف بھی آگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان نیب نے کہاہے کہ نواز شریف کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ترجمان نیب نے کہاہے کہ نواز شریف کومیڈیکل چیک اپ کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 16 ہزار رہ گئی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیے جانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عدنان خان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی پیر کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کے علاج معالجے کے سلسلے میں ملاقات ہوئی۔ ’ نواز شریف کی صحت دیکھنے میں ہی خراب لگ رہی تھی، انہیں متعدد جان لیوا صحت کے مسائل کا سامنا ہے، میں نے ان کو فوری طور پر علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے کیونکہ یہ انتہائی ایمرجنسی معاملہ ہے۔