نواز شریف کی خرابی صحت ،لیگی کارکنوں کا نیب دفتر کے باہر ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کی خرابی کے باعث جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔اس موقع پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور لیگی رہنما کیپٹن صفدر نیب دفتر پہنچے اور نواز شریف کو ساتھ لے کر ہسپتال منتقل کیا جبکہ لیگی کارکنوں نے ملتان روڈ پر نیب دفتر کے قریب احتجاج کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر شدید نعرے بازی کی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی طبیعت پلیٹ لیٹس کاونٹ کم ہونے کے بعد خراب ہوئی ۔