گلگت بلتستان انتخابات، 23 حلقوں میں 330 امیدوار حصہ لیں گے

گلگت بلتستان انتخابات، 23 حلقوں میں 330 امیدوار حصہ لیں گے
گلگت بلتستان انتخابات، 23 حلقوں میں 330 امیدوار حصہ لیں گے

  

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات میں 23 حلقوں میں 330 امیدوار حصہ لیں گے۔ جی بی اے 1 گلگت میں 25 اور جی بی اے 2 میں 26 امیدوار حصہ لیں گے۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا کہ جی بی اے 4 نگر میں 18 اور جی بی اے 5 نگر میں 26 امیدوار حصہ لیں گے۔ حلقہ ہنزہ 6 میں 15 امیدوار اور جی بی اے 7 اسکردو میں 6 اور جی بی اے 8 اسکردو میں 9 امیدوارحصہ لیں گے۔ جی بی اے 9 اسکردو میں 4 اور جی بی اے 10 اسکردو میں 11 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ 

مقامی اخبار 'رونامہ جنگ،میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جی بی اے 11 کھرمنگ میں 10 امیدوار،  جی بی اے 12 شگر میں 4 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔ اسی طرح جی بی اے 13 استور میں 12 اور جی بی اے 14 استور میں 22 امیدوار حصہ لیں گے۔جی بی اے 15 دیامر میں 17، جی بی اے 16 دیامر میں 13 امیدوار جبکہ  حلقہ 17 دیامر میں 14 اور جی بی اے 18 دیامر میں 9 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔  جی بی اے 19 غذر میں 13، جی بی اے 20 غذر میں 26 امیدوار اور حلقہ جی بی اے 21 غذر میں 20 امیدواروں مد مقابل ہوں گے۔اسی طرح جی بی اے 22 گانچھے میں 10، جی بی اے 23 گانچھے میں 15 امیدوار اور حلقہ 24 گانچھے میں 5 امیدوارحصہ لیں گے۔

مزید :

قومی -