وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے آئی جی سمیت سینئر پولیس افسران کو آج طلب کرلیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کی موجودہ صورتحال میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت کئی پولیس افسران کو سی ایم ہاو¿س ملاقات کیلئے طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سمیت تمام اعلی پولیس افسران کو آج صبح 11 بجے سی ایم ہاؤس طلب کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور تمام اعلیٰ پولیس افسران کے درمیان ملاقات وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوگی، جہاں آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور حیدرآباد سمیت ڈی آئی جیز آپریشن اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ بھی شریک ہونگے۔ ملاقات میں سی ایم سندھ پولیس افسران کے تحفظات کے حوالے سے بات چیت کرینگے۔