” میں گلاس مار دوں گا “ لائیو شو کے دوران تحریک انصاف کے ولید اقبال غصے سے سیخ پا 

” میں گلاس مار دوں گا “ لائیو شو کے دوران تحریک انصاف کے ولید اقبال غصے سے ...
” میں گلاس مار دوں گا “ لائیو شو کے دوران تحریک انصاف کے ولید اقبال غصے سے سیخ پا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں کراچی میں مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم شام کو ان کی ضمانت ہو گئی لیکن اس کے بعد سے سندھ میں سیاسی صورتحال گرم ہے اور گزشتہ روز سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے چھٹی پر جانے کی درخواستوں نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق صورتحال کی نوعیت کا اندازہ کرتے ہوئے آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے تاہم اب سیاسی پارہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے اور نجی ٹی وی چینل پر ایسی ہی ایک بحث کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر ولید اقبال آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو گلاس مارنے کی دھمکی دے ڈالی ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرامیں ن لیگ کے خرم دستگیر ، پیپلز پارٹی کے عاجز دھامرا اور پی ٹی آئی کے ولید اقبال شریک تھے ، اس دوران ولید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نانا یا ماما کے دربار پر جا کر کوئی ایسا کرے تو دیکھتے ہیں کہ وہ کس طرح رد عمل دیتے ہیں ، ولید اقبال کی یہ بات سن کر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر عاجز دھامرا کو غصہ آ گیا اور انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ” بکواس بند کریں ، آپ بلاول کے نانا پر بات مت کریں جو موضوع ہے اس پر بات کریں ۔“

یہاں پر سینیٹر ولید اقبال بھی آپے سے باہر ہو گئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” تم بکواس بند کرو،ورنہ میں تمہیں گلاس مار دوں گا ۔“ ولید اقبال غصے سے آگ بگولہ ہوئے اور گلاس ہاتھ میں اٹھا کر کھڑے ہوگئے۔ صورتحال کو نارمل کرنے کیلئے اینکر پرسن نسیم زہرانے ولید اقبال کو حوصلہ کرنے اور غصے نہ کرنے کی درخواست کی جس کے بعد وہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے ۔یہ سارا منظر ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر خاموشی کے ساتھ دیکھتے رہے اور کچھ نہ بولے ۔

مزید :

قومی -