موٹر وے کیس ، عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ مکمل ہو گئی ،متاثرہ خاتون نے پہنچان لیا یا نہیں ؟ بڑی پیشرفت 

موٹر وے کیس ، عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ مکمل ہو گئی ،متاثرہ خاتون نے ...
موٹر وے کیس ، عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ مکمل ہو گئی ،متاثرہ خاتون نے پہنچان لیا یا نہیں ؟ بڑی پیشرفت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کر لیا گیاہے جس دوران خاتون نے دونوں کو پہنچان لیاہے ۔
 نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق شناخت پریڈ کا عمل لاہور کی کیمپ جیل میں مکمل کیا گیا ، دونوں ملزمان کو متاثرہ خاتون کے سامنے لایا گیا تو انہوں نے فوری پہنچا ن لیا ۔ یاد رہے کہ عابد ملہی کو پولیس نے واقعہ کے 33 روز کے بعد مانگا منڈی سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے لاہور لایا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے عابدملہی کو شناخت پریڈ کے عمل کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جبکہ ملزم شفقت اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 9 ستمبر کو خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے موٹروے کے ذریعے گوجرانوالہ جارہی تھی کہ راستے میں گاڑی کا پٹرول ختم ہو گیا تاہم کئی بار فون کر نے کے باوجود بھی مدد نہیں ملی ۔ خاتون موٹروے پر اپنے گھر والوں کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران ملزم عابد ملہی اور شفقت نے خاتو ن کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی اور پھر جنگل میں لے جا کر عصمت دری جیسا گھناﺅنا جرم کیا ۔

مزید :

قومی -