کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو مختلف شعبے بند کئے جاسکتے ہیں ،این سی او سی کاکورونا کے پھیلاﺅ پر اظہار تشویش

 کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو مختلف شعبے بند کئے جاسکتے ہیں ...
 کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو مختلف شعبے بند کئے جاسکتے ہیں ،این سی او سی کاکورونا کے پھیلاﺅ پر اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این سی او سی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔این سی او سی کاکہناہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو مختلف شعبے بند کئے جاسکتے ہیں ،ملک بھر میں کورونا مریضوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کاہنگامی اجلاس ہوا،این سی او سی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر تشویش کااظہارکیا۔
این سی او سی کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کورونا کیسز بے تحاشا بڑھے ،کورونا کی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں ، احتیاطی تدابیر کی عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔
این سی او سی کاکہناہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو مختلف شعبے بند کئے جاسکتے ہیں ،ملک بھر میں کورونا مریضوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
این سی او سی نے تمام چیف سیکرٹریز کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی، این سی او سی نے کہاہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ،ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کویقینی بنایاجائے،این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کوفوری کارروائی کی ہدایت کردی۔