اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات بحالی کے بعد ایک اور معاہدہ طے پا گیا، بڑی خبر آ گئی

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات بحالی کے بعد ایک اور معاہدہ طے ...
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات بحالی کے بعد ایک اور معاہدہ طے پا گیا، بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ ویزا فری سفر کے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔ اس پیش رفت کے بعد اب اماراتی، عرب دنیا میں پہلے شہری ہوں گے جنہیں اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ معاہدہ ایک ایسے وقت پر ہوا جب ابوظہبی سے ایک وفد باقاعدہ طور پر تل ابیب پہنچا ہے۔دونوں ممالک نے 4 معاہدوں پر دستخط کیے جن میں ایک شہریوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے سے متعلق ہے۔

اس موقع پر چہرے پر ماسک پہنے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یو اے ای کے وفد سے ملاقات کی اور مذکورہ دورے کو امن کے لیے سنہری قرار دیا۔دوسری جانب فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے کی مذمت کی گئی جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم تاریخ کو اس طرح سے تشکیل دے رہے ہیں جو نسلوں تک قائم رہے گی۔

نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت سے اسرائیلی اور اماراتی معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا۔