ملک میں غیراعلانیہ مارشل لاہے،جدوجہد آئینی اور جمہوری حکمرانی کیلئے ہو رہی ہے،مولانا فضل الرحمان 

ملک میں غیراعلانیہ مارشل لاہے،جدوجہد آئینی اور جمہوری حکمرانی کیلئے ہو رہی ...
ملک میں غیراعلانیہ مارشل لاہے،جدوجہد آئینی اور جمہوری حکمرانی کیلئے ہو رہی ہے،مولانا فضل الرحمان 

  

نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام(ف)کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ملک میں غیراعلانیہ مارشل لاہے،جدوجہد آئینی اور جمہوری حکمرانی کیلئے ہو رہی ہے،غیراعلانیہ مارشل لا کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کراچی میں آئی جی،ایڈیشنل آئی جی کویرغمال بنا کر ایف آئی آر درج کرائی گئی، کراچی کے معاملے پر انکوائری کی ضرورت نہیں ،آئی جی سندھ اور پولیس کے ساتھ نارواسلوک پر کارروائی ہونی چاہئے ،کیپٹن صفدر کی جس طرح گرفتاری عمل میں آئی افسوسناک ہے،انہوں نے کہاکہ صورتحال اس وقت خراب ہوتی ہے جب ادارے اپنے حدود سے تجاوز کرتے ہیں ، تمام صوبے کی حکومتوں کو صوبے کے وسائل پر اختیارات ہوتے ہیں ،سندھ ہو یا بلوچستان وہاں جو جزائر ہیں یہ وہاں کے لوگوں کی ملکیت ہیں ،انہوں نے کہاکہ دل نہیں چاہتا کہ اداروں اور شخصیات کو نشانہ بنائیں،ادارے اورانتظامیہ اپنا کام کریں،استعفوں کا آپشن موجود ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -حیدرآباد -