وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ملاقات کی،ملاقات میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں زیرسماعت مختلف کیسز کے حوالے سے گفتگوکی گئی ۔

نجی ٹی وی جی 92 نیوز کے مطابق ملاقات میں مختلف عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کے حل کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس سے متعلقہ معاملات بھی زیرغور آئے،وزیراعظم نے مقدمات کی موثر پیروی کے حوالے سے اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -