اعجاز چوہدری نےسندھ حکومت کو کھری کھری سناتے ہوئےپی ڈی ایم بارے پیش گوئی کر دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کےصدراعجازاحمدچوہدری نےکراچی میں ہونےوالےدھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت،قیمتی جانوں کےضیاع پرگہرے دکھ اورا فسوس کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ سندھ حکومت صوبے کےعوام کےجان ومال کاتحفظ کرنےمیں بُری طرح ناکام ہوچکی،سندھ حکومت نےصوبےمیں غریب عوام کوبےیارومددگار چھوڑ دیا،بلاول زرداری بھڑکیں مارنے کی بجائے سندھی عوام کی حالت زار پرتوجہ دیں،پی ڈی ایم کی کرپٹ قیادت کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔
تفصیلات کےمطابق اعجاز چوہدری نےکہاکہ سندھ کاکرپٹ حکمران ٹولہ صرف مال اکٹھاکرنے پرتوجہ مرکوز رکھےہوئےہے،بلاول اور مراد علی شاہ نےسندھ میں کرپشن اورلوٹ مارکےتمام ریکارڈ توڑدیئے،کئی سالوں سےسندھ پر پیپلزپارٹی کانکما اور چور ٹولہ مسلط ہے جو اپنی تجوریاں بھرنے میں لگا ہوا ہے،آئے روز سندھ میں ہونے والے دھماکے پیپلزپارٹی درباریوں کے منہ پر طمانچہ ہے،بلاول زرداری بھڑکیں مارنے کی بجائے سندھی عوام کی حالت زار پرتوجہ دیں۔انہوں نےکہا کہ کرپٹ عناصر کی مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو حقیقی جمہوریت کی پٹری پر ڈال دیا ہے،ملکی اداروں کو گالم گلوچ کرنا ن لیگ کی قیادت نے اپنا وطیرہ بنا لیا، پی ڈی ایم ملک دشمن اور کرپٹ قیادت کا ملک میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں،حکومت گھربھیجنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔