مچھلی کا شکار کرتے شکاری کے کانٹے میں ایسا خطرناک جانور پھنس گیا کہ دیکھ کے ہی ہوش اڑ گئے

مچھلی کا شکار کرتے شکاری کے کانٹے میں ایسا خطرناک جانور پھنس گیا کہ دیکھ کے ...
مچھلی کا شکار کرتے شکاری کے کانٹے میں ایسا خطرناک جانور پھنس گیا کہ دیکھ کے ہی ہوش اڑ گئے
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں مچھلی کا شکار کرتے شکاری کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب اس کے کانٹے میں مچھلی کی بجائے ایک بڑا مگر مچھ پھنس گیا۔

فیس بک پر اس واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے علاقے ٹمبر کریک میں پیش آیا جہاں مچھلی کے شکار کے دوران کانٹے میں مگر مچھ پھنس گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکاری جب کانٹے کو کھینچنے کیلئے زور لگاتا ہے تو یہ بہت ہی بھاری ہوتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ شاید کوئی بڑی مچھلی پھنس گئی ہے  لیکن جب مگر مچھ اوپر آتا ہے تو اس کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔ کچھ دیر کی زور آزمائی کے بعد مگر مچھ نے اپنے آپ کو کانٹے سے چھڑایا اور وہاں سے چلتا بنا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -