"صفدر اعوان کی گرفتاری کو شرمناک کہنے والے بلاول زرداری کو خود شرم آنی چاہئے"

"صفدر اعوان کی گرفتاری کو شرمناک کہنے والے بلاول زرداری کو خود شرم آنی چاہئے"

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نےکہاہےکہ اپوزیشن نےملک کواندرونی طورپرکمزور کرنے کا ٹھیکہ لیاہواہے،یہ لوگ ملکی اداروں اورفوج کے خلاف بیان بازی کرتےہیں توکبھی بابائےقوم کی قبر کی بےحرمتی کرتےہیں، ملکی اداروں اور قائداعظمؒ کی عزت نہ کرنےوالےکس منہ سےووٹ کی عزت کی بات کرتےہیں؟صفدر اعوان کی گرفتاری کوشرمناک کہنےوالےبلاول زرداری کو یہ بیان دیتے ہوئے خود شرم آنی چاہئے، پیپلز پارٹی خود صفدر اعوان کو گرفتار کرواتی ہے تو دوسری طرف ٹی وی پر بیٹھ کر ڈرامے بازی کرتی ہے ، پیپلز پارٹی بابائے قوم کی قبر کی بے حرمتی کے معاملے کو سیاست رنگ دے کرتماشہ کھڑا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آفتاب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن بغضِ عمران خان میں اندھی ہو چکی،انہیں اپنے ذاتی مفادات کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، پیپلز پارٹی خود ن لیگ کےساتھ سیاسی کھیل کھیل رہی ہے،ناکام سیاستدانوں کے گروہ سے ملکی ترقی اور پی ٹی آئی حکومت کے عوام دوست اقدامات ہضم نہیں ہو رہے،ملک کی عوام اس کرپٹ ٹولے کو اچھی طرح پہچانتے ہیں جنہوں نے 40سالوں میں ملک کا پیسہ لوٹا او ر عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم کیا،احتساب کے خوف کی وجہ سے سارے کرپٹ سیاستدان ایک لائن میں کھڑے ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہے جتنا شور مچا لے، بلا تفریق احتساب کا عمل اور ملک کی ترقی کا سفر جاری رہے گا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل ہوگا۔