’پرعزم رہیں اوراپنا فرض بھرپور جذبے سے ادا کریں‘ آرمی چیف کی جوانوں کو ہدایت

’پرعزم رہیں اوراپنا فرض بھرپور جذبے سے ادا کریں‘ آرمی چیف کی جوانوں کو ہدایت
’پرعزم رہیں اوراپنا فرض بھرپور جذبے سے ادا کریں‘ آرمی چیف کی جوانوں کو ہدایت
کیپشن:    سورس:   ISPR

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکم دیا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ آبادی کی بھرپور مدد کی جائے۔ انہوں نے جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرعزم رہیں اوراپنا فرض بھرپور جذبے سے ادا کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کوبھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کوآپریشنل صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں پرافسروں اورجوانوں کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی جائے۔ انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرعزم رہیں اوراپنا فرض بھرپور جذبے سے ادا کریں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -