پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے وفاقی حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا 

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے وفاقی حکومت پر سنگین الزام عائد ...
پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے وفاقی حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا 

  

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناعاقبت اندیش حکومت ملک کی سلامتی کےساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، سلیکٹڈ حکومت نے سیاسی مقاصد کی خاطر اداروں میں تصادم کی فضا پیدا کر دی ہے، آئی جی پولیس سندھ کو نشانہ بنا کر صوبے میں بڑا بحران پیدا کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسافر اور شرپسند حکومت بحران پیدا کر کے بچنے کی کوشش کر رہی ہے، آئی جی اور سندھ پولیس کے معاملے پر وفاقی وزراء کے غیرذمہ دارانہ بیان بتا رہے ہیں کہ سازش کس نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے دانشمندی اور مدبرانہ انداز میں مسئلہ اٹھایا جبکہ آرمی چیف کا نوٹس لینا خوش آئند ہے،وفاقی وزراء پولیس افسروں کے چھٹی پر جانے کو پی پی کی سازش قرار دے کر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -