پنجاب پولیس کا بھی امتحان شروع ،چھٹی کی درخواستوں کا ڈرامہ کرنے والےافسران کی فہرستیں تیار 

پنجاب پولیس کا بھی امتحان شروع ،چھٹی کی درخواستوں کا ڈرامہ کرنے والےافسران ...
پنجاب پولیس کا بھی امتحان شروع ،چھٹی کی درخواستوں کا ڈرامہ کرنے والےافسران کی فہرستیں تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (آئی این پی)چھٹی کی درخواستوں کا ڈرامہ کرنے والے پنجاب پولیس افسران کی فہرستیں تیار سیاسی رابطوں بیرون ممالک  اثاثوں کی تحقیقات کا فیصلہ کئی افسران کی بیرون ملک جائیدادوں کا بھی پتہ  چلا لیا گیا ۔

تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ سیکورٹی اداروں نے چھٹی کی درخواستوں کا ڈرامہ کرنے والے پولیس افسران کی فہرستیں تیار کرلیں حکومت نے انکے سیاسی رابطوں اثاثوں کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا   متعدد افسران کی بیرون ملک جائیدادوں کا بھی پتہ چلا  لیا گیا ہے ان کے بیرون ملک سفر،اُنکےبچوں کے بیرون ملک قیام اور وہاں اِن کی سرگرمیوں کو بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ یہ افسر بیرونی طاقتوں کی ایما پر تو کام نہیں کررہے بالخصوص کراچی کے متعدد افسران  کے ایک مغربی ملک میں اثاثوں کا ریکارڈ پہلے سے ہی موجود ہے ۔ دوسری طرف نمبرٹانگنےکےلئےچھٹی کی درخواستیں دینے والے چند ایس ایچ اوز کا سروس ریکارڈ ،اُن کی مجرمانہ سرگرمیوں اور اثاثے بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گریڈ 16 کے ملازم ایس ایچ اوز نے اولاد اور رشتہ داروں کے نام پر کروڑوں کی جائیدادیں اور گاڑیاں بنا رکھی ہیں۔