صوبوں کے حقوق غصب کرنا برداشت نہیں کریں گے:بلاول نے وفاق کو متنبہ کر دیا

صوبوں کے حقوق غصب کرنا برداشت نہیں کریں گے:بلاول نے وفاق کو متنبہ کر دیا
صوبوں کے حقوق غصب کرنا برداشت نہیں کریں گے:بلاول نے وفاق کو متنبہ کر دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبوں کے حقوق غصب کرنا برداشت نہیں کریں گے، وفاقی حکومت آرڈیننس سے بلا تاخیر دستبردار ہوجائے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جزائر سے متعلق سندھ اسمبلی کی قرارداد متفقہ طورپر منظور ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کے پورے سندھ نے جزائر سے متعلق آرڈیننس کے خلاف آواز اٹھائی، آرڈیننس کو سندھ کی منتخب اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے مسترد کر دیا ہے، وقت آگیا ہے کہ اب وفاقی حکومت آرڈیننس سے بلا تاخیر دستبردار ہوجائے۔ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ جزائر سندھ کی ملکیت ہیں، آرڈیننس کا مقصد سندھ اور بلوچستان کے جزائر پر قبضہ کرنا تھا، آرڈیننس 1973کے آئین کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے حقوق غصب کرنا برداشت نہیں کریں گے۔ 

مزید :

قومی -