حاصلپور ، رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
حاصلپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈا بھٹیاں وہاڑی روڈ پر رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ افسوسناک حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی شناخت معذوراں بی بی ، حماد اور شہباز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال حاصلپور منتقل کردیا گیا ہے۔