زکوٰۃ ملازمین کو ملازمت پر مستقل کی کیا جائے، حاجی ارشاد

زکوٰۃ ملازمین کو ملازمت پر مستقل کی کیا جائے، حاجی ارشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)ایپکا پاکستان کا ناصر باغ میں ہنگامی اجلاس،وزیر اعلیٰ کی منظوری کے باوجود پنجاب گورنمنٹ کی کیبنٹ کمیٹی کا زکوٰۃ ملازمین کو ریگولر کرنے میں عدم دلچسپی پر پنجاب بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔زکوٰۃ ملازمین نے مکمل ہڑتا ل شروع کردی۔دفترمیں کام مکمل طورپر بند کردیا گیا۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان نے زکوٰۃ ملازمین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری زکوٰۃ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مطلوبہ سپلیمنٹری گرانٹ منظور اور ملازمین کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ورنہ کام بند رہے گا اور  وزیراعلی ہاؤس کے سامنے ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دینے پر بھی مجبور ہو جائیں گے۔