پیارے نبی ؐ کیتعلیمات ہمارے لئے عملی نمونہ ہیں، مولانا محمد امجد خان 

پیارے نبی ؐ کیتعلیمات ہمارے لئے عملی نمونہ ہیں، مولانا محمد امجد خان 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)اسوہ حسنہ پر عمل محبت رسول کا تقاضہ ہے اور اللہ کے آخری نبی ؐ کی تعلیمات ہمارے لیئے عملی نمونہ ہے،دین سے دوری اور سیرت النبیؐ پر عمل نہ کر نے کی وجہ سے ا?ج وطن عزیز مہنگائی،بے روزگاری،معیشت کی تباہی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے،سیرت مصطفیؐ انسانیت کے لیئے مشعل راہ ہے اور اتباع رسول ہی پیغام ربیع الاول ہے،نبی کریم ؐ کی تعلیمات تا قیامت انسانیت کی فلاح اور نجات کا باعث ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کا  مختلف مقامات پر سیرت النبی و ولادت مصطفی ؐ کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعات سے مولانا خلیل الرحمن درخواستی، مولانا رشید احمد،مولانا عمر فاروق،مولانا بابر علی صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ نبی کریم? کی محبت وعشق کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوتا،محبت رسول? کا تقاضہ ہم ا?پ? کی تعلیمات پر بھر پور عمل کریں انہوں نے کہا کہ اللہ کے ا?خری نبی? کے لائے ھوئے  نظام کو اپنا کر ہی ملک میں حقیقی تبدیلی ا?سکتی ہے انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو اپنا کھویا مقام پانے کے لیئے سیر ت النبی عمل پیرا ہونا ہو گا مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ وطن عزیز روز بروز نئے سے نئے بحران کا شکار ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی،بے روز گاری،کرپشن دن بدن بڑھتی جارہی ہے ان تمام مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفی? کا نفاذ میں ہے انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی? کانفاذ قوم کا مطالبہ بھی ہے اور ا?ئین کی ضرورت بھی ہے انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی ملکی مسائل حل ہوں گئے انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی? کے نفاذ کے لیئے جے یو ا?ئی پر امن جدو جہد میں مصروف عمل ہے ان شاء  اللہ وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز میں اس نظام کا نفاذ ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -