عیدمیلادالنبیؐ کی محفلوں اور جلوسوں کی تصویری جھلکیاں (تصاویر:ندیم احمد)

عیدمیلادالنبیؐ کی محفلوں اور جلوسوں کی تصویری جھلکیاں (تصاویر:ندیم احمد)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) تنظیم مشائخ عظام پاکستان،سمیت مختلف دینی،مذہبی و سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام خاتم النبیین حضرت محمدؐکا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ریلوے سٹیشن سے مرکزی کمیٹی تقریبات کے زیراہتمام سب سے بڑا مرکزی جلوس نکالا گیا جس میں وزیر صنعت اسلم اقبال،پرویز ربانی،پی ٹی آئی رہنماا اعجاز چوہدری،غلام محی الدین دیوان،محمود الرشید سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، شکرگڑھ، قصور، اوکاڑہ، ساہوال، خانیوال، ملتان، کراچی، راولپنڈی، اسلام، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں جشن آمد رسول ؐ ریلیوں، جلوسوں، محافل ذکرونعت، محافل درودوسلام سمیت خصوصی لنگر تقسیم کرنے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔


جشن عید میلاد النبی ؐ کی مرکزی تقریب آستانہ عالیہ محمد یہ صدیقیہ چادریہ لاثانیہ پر منعقد کی گئی،جس کی صدارت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے کی۔
، تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان نامکمل ہے، خاتم النبیین حضور نبی کریم ؐپوری دنیاکے عظیم رہنما ہیں، آپ ؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، جبکہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جشن عیدمیلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس بھی نکالاگیا۔جبکہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن ضلع لاہور کے زیراہتمام الحمراء ہال مال روڈ سے لاہور پریس کلب تک”جشن آمد رسول ؐ ریلی“ نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پیر سید احمد ندیم شاہ،پیرڈاکٹر محمد الیاس قادری نقشبندی، پیر محمد راشد نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی،پیر حاجی محمد افتخار احمد نقشبندی،  پیر محمد رمضان نقشبندی، پیر صباح محمود، پیر محمد عاصم نقشبندی سمیت دیگر مشائخ عظام نے کی، ریلی میں محمد مفیظ نقشبندی، صاحبزادہ محمد نعیم نقشبندی، مرزااحسان نقشبندی، فیصل الٰہی نقشبندی سمیت لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن لاہور کے کمیونٹی ورکرز کی کثیر تعداد شریک تھی، جشن آمد رسول ؐ ریلی لاہور پریس کلب جاکر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء ریلی نے بارگاہ خاتم النبیین ؐ میں نذرانہ عقیدت اور درودوسلام کے نذرانے پیش کئے، اختتام پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینیٹر پیر محمد راشد نقشبندی نے ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔