طلبہ وفود کے مطالعاتی دورے

طلبہ وفود کے مطالعاتی دورے

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، ڈوڈی پیر، سلطان پورہ، لاہور   کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور لیپس سکول، مرغزار کیمپس، کالونی، سینئر بوائز کیمپس، لاہورکے طلبہ اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے  اخلاص انٹرنیشنل سکول، (بحریہ کیمپس) گوہاواہ، لاہور، گورنمنٹ چشتیہ ہائی سکول، اسلام پورہ، لاہور، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول، اے بلاک، شیر شاہ کالونی، لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، گرین ٹاؤن، لاہور کا وزٹ کیا۔

 مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اورطالبات کی مجموعی تعداد 291 تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -