بڑھتی آبادی کا مسئلہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ہاشم ڈوگر 

 بڑھتی آبادی کا مسئلہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ہاشم ڈوگر 

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آ بادی پنجاب کرنل(ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی کا مسئلہ بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے فورا بعد اس مسئلے پر خصوصی توجہ دی اور سپیشل ٹاسک فورسز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔وہ پاپولیشن کے حوالے سے پالیسی اینڈ کنسلٹیٹو راؤنڈ ٹیبل سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے تھے۔ سیشن کا اہتمام ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن سنٹر، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکومت پنجاب اور غیر سرکاری ادارے پاتھ فائنڈر کی جانب سے کیا گیا۔ سیشن میں گورنمنٹ اینڈ پرائیویٹ سیکٹر سے سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ماہرین کی جانب سے ممانع حمل کے طریقوں کے استعمال میں کمی اور ان کے نتائج پر غور و فکر کیا گیا۔

۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور ان سے پیدا ہونے والے حالیہ مسائل پر بھی بحث کی گء۔ این جی اوز کی جانب سے فیملی پلاننگ اور اس سے متعلقہ مختلف آپشنز پر  پریزنٹیشنز دی گئیں۔صوبائی وزیر بہبود آبادی کا راؤنڈ ٹیبل سیشن کے شرکاء  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی آباد ی جو کہ فی الوقت 110 ملین ہے اگر اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو یہ ایک نہ تھمنے والے طوفان کی شکل اختیار کر لے گی۔ محکمہ بہبود آبادی کونٹراسیپٹو سے متعلقہ پنجاب پاپولیشن پالیسی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اس مسئلے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بزدار حکومت نے پاپولیشن ویلفیئر کا بجٹ ڈبل کیا۔ آبادی میں بے پناہ اضافہ دیگر سیکٹر  سیکٹر کی طرح پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے ہی روکا جا سکتا ہے۔ اس فیلڈ میں کام کرنے والی این جی اوز سے درخواست ہے کہ وہ قابل عمل پراجیکٹس کے ساتھ آگے آئیں یہ حکومت اس میں سرمایہ کاری کرے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -