تعلیمی اداروں کے طلبہ و فیکلٹی  ممبرز نے پاک فوج کے  ساتھ ایک دن گزارا

 تعلیمی اداروں کے طلبہ و فیکلٹی  ممبرز نے پاک فوج کے  ساتھ ایک دن گزارا

  

راولپنڈی(آئی این پی) یونیورسٹی آف بلتستان اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا و فیکلٹی ممبرز نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یونیورسٹی آف بلتستان اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا و فیکلٹی ممبرز نے فیلڈ فائرنگ رینج، ضلع گانچھے اوراسکردو میں فوج کے ساتھ ایک دن گزارا ہے،طلبا ء و فیکلٹی ممبرز نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا جبکہ اس موقع پر سمال آرمز کے ساتھ خود بھی فائرنگ کا تجربہ حاصل کیا،طلبا ء و فیکلٹی ممبرز نے فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیاراور آلات بھی دیکھے، اس مو قع پر پاک فوج کے افسروں، جوانوں کے مورال اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

پاک فوج

مزید :

صفحہ آخر -