نئی دہلی،پاکستان ہائی کمیشن کے  زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کا انعقاد

نئی دہلی،پاکستان ہائی کمیشن کے  زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کا انعقاد

  

  نئی دہلی (آئی این پی) پاکستان ہائی کمیشن میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا، ہائی کمیشن کی عمارت اور چانسری مسجد کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور رات کے وقت برقی قمقموں سے روشن کیا گیا۔ ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ نے چانسری مسجد میں منعقدہ محفل میلاد میں شرکت کی۔ تلاوت اور نعت خوانی کا مقابلہ ہوا، ناظم الامور نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے،ملک اور دنیا کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بھارت اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی گئی۔ 12 ربیع الاول کا دن حضور نبی کریمؐ کے یوم ولادت کے طور پر منایا جاتا ہے جو رحمت العالمین ہیں اور آپ ؐ کی زندگی اور تعلیمات پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں۔

 عید میلاد النبی

مزید :

صفحہ آخر -