خانہ بدوش اور بے گھر افراد کو بھی ویکسی نیشن مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ

 اسلام آ باد /لاہور(آئی این پی) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ بغیرشناختی کارڈ اور دستاویز والے افراد کو کووڈ19 ویکسینیشن پروگرام کا حصہ بنانے کے لیے بات چیت جاری ہے جبکہ ترجمان وزارت صحت ساجد حسین شاہ نے کہا حکومتی پالیسی اس حوالے سے بہت واضح ہے،پاکستان میں ہر ایک کو ویکسینیشن کے ذریعے تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق حکومت پاکستان 10لاکھ سے زائد خانہ بدوش اور بے گھر افراد کو کوویڈ 19ویکسینیشن پروگرام میں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ بدقسمتی سے معاشرے کا یہ طبقہ غیر محفوظ ہے کیونکہ ان کی اکثریت کے پاس قومی شناختی کارڈ (این آئی سی)نہیں ہے، جو کہ رجسٹرڈ ہونے اور کووڈ19ویکسین لگوانے کے لیے لازمی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے گوادر پرو کو بتایا کہ صحت کے حکام نے یہ معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے ساتھ سنجیدہ بنیادوں پر اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا بغیرشناختی اور دستاویز والے افراد کو کووڈ19ویکسینیشن پروگرام کا حصہ بنانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔گوادر پرو کے مطابق وزارت ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن(این ایچ ایس آر سی)کے ترجمان ساجد حسین شاہ نے کہا حکومتی پالیسی اس حوالے سے بہت واضح ہے،پاکستان میں ہر ایک کو ویکسینیشن کے ذریعے تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔ این سی او سی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ مل کر ان تمام لوگوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی سہولت فراہم کی ہے جن کے پاس یہ کسی وجہ سے نہیں ہے۔ عارضی شناخت تفویض کرنے کی فراہمی بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پاکستانی سرزمین پر ویکسین لگوانے والے تمام افراد کو ایک درست سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکتا ہے۔

 ویکسی نیشن

دوسرا انٹرو

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور حکومت پنجاب کے ترجمان حسّان خاور نے اپوزیشن رہنماوں کی طرف سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کے بارے میں بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کہیں جانے والی نہیں، دال میں کالا ڈھونڈنے والوں کو کچھ نہیں ملے گا- کسی کے خواب دیکھنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں -احتجاج کرنا جمہوری حق ہے، صرف سر گودھا یا راولپنڈی ہی نہیں پورے پاکستان میں جو چاہے احتجاج کرے، تاہم شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔پی ڈی ایم کوئی اتحاد نہیں بلکہ یہ مفادات کی جنگ ہے-پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پہلے آپس میں مشورہ کرلیں کہ کیا کرنا ہے کہیں کل پھر انہیں شرمندگی نہ اٹھانی پڑے-نون لیگ والے بھی پہلے یہ فیصلہ کر لیں کہ پارٹی کی قیادت کس کے پاس ہے پھر احتجاج بھی کر لیں - نون لیگ کے تمام تر شور و غل کی وجہ عوام کی توجہ اپنے قومی جرائم اور منی لانڈرنگ سے ہٹانے کی کوشش ہے لیکن پاکستان کے با شعور عوام اب ان کی اصلیت سے اچھی طرح واقف ہو چکے ہیں - اپنے ملازمین کے اکا?نٹس میں نامعلوم ذرائع سے آنے والے اربوں روپے کا جواب نہ دینے والے خود ساختہ طور پر شفافیت کے چیمپئین بن بیٹھے ہیں - وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور حکومت پنجاب کے ترجمان حسّان خاور نے انصاف لائرز فورم کے زیراہتمام منعقدہ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں پہلی مرتبہ عشرہ شان رحمتہ اللعالمین منایا جارہا ہے اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر نگرانی پنجاب نے بھی یہ عشرہ شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عشرہ منانے کا مقصد مسلمانوں کے دلوں میں موجزن عشق رسول کے جذبے کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ سیرت النبی پر عمل کرنے کے عہد کی تجدید کرنا بھی ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ایک سعادت تو یہ حاصل ہوئی کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے فورم پر ناموس رسالت کے حساس معاملے کو لگی لپٹی رکھے بغیر پورے اعتماد سے اجاگر کیا۔اب پاکستان میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام ایک ایسا عمل ہے جو نہ صرف خاتم النبیین سے ان کی سچی اور والہانہ عقیدت و محبت کا آئینہ دار ہے 

 حسّان خاور

مزید :

صفحہ آخر -