پیپلز پارٹی کا 54واں یوم تاسیس پشاور میں منانے کا فیصلہ

 پیپلز پارٹی کا 54واں یوم تاسیس پشاور میں منانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے 54واں یوم تاسیس پشاور میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی30نومبر کو یوم تاسیس پرپشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قیادت پشاور جلسے سے خطاب کرے گی۔ذرائع کے مطابق یوم تاسیس سے متعلق تیاریاں اور انتظامات کرنیکی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے مشاورت کے بعد پشاور میں یوم تاسیس منانے کا فیصلہ کیا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے مشاورت کے بعد پشاور میں 30 نومبر کو یوم تاسیس کی تقریب منعقد کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ جیالوں کو پشاور میں یوم تاسیس کی تقریب میں پہنچنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

پیپلز پارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -