ہائیکورٹ بارکا رانا طاہر ایڈووکیٹ کے بھائیوں کے قاتل گرفتار کرنیکا مطالبہ

ہائیکورٹ بارکا رانا طاہر ایڈووکیٹ کے بھائیوں کے قاتل گرفتار کرنیکا مطالبہ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد مقصود بٹر،نائب صدر مدثر عباس مگھیانہ،سیکرٹری خواجہ محسن عباس اورفنانس سیکرٹری فیصل توقیر سیال نے اپنے مشترکہ بیان میں رانا طاہر محبوب ایڈووکیٹ کے تین بھائیوں کے بہیمانہ قتل پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے عام شہری کا جینا محال ہو گیا ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ متعلقہ ادارے اپنا فرائض منصبی نبھانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ہم اپنے بھائی رانا طاہرمحبوب کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور رانا طاہر محبوب ایڈووکیٹ اور اس کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

ہائیکورٹ بار

مزید :

صفحہ آخر -