آزاد کشمیر سیاسی بحران: سپیکر کی حمایت سے سینئر وزیر سمیت 6وزراء، 2مشیروں کا کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ 

آزاد کشمیر سیاسی بحران: سپیکر کی حمایت سے سینئر وزیر سمیت 6وزراء، 2مشیروں کا ...

  

 

اسلام آباد(آئی این پی)آزاد کشمیر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔ریاستی وزرا ء کے اختلاف کے باعث وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی مشکلات بڑھ گئیں۔آزادکشمیر کابینہ کا اجلاس کل مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینئروزیرسمیت چھ وزرا اور دو مشیروں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرنے والوں میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس،وزیر خرانہ ماجد خان، وزیر خوراک علی خان شانی،وزیر جنگلات اکمل سرگالہ، وزیر زراعت میر اکبر، وزیر سماجی بہبودشاہدہ صغیراور مشیر اکبر ابراہیم شامل ہیں۔آزاد کشمیر میں عبدالقیوم نیازی کی حکومت بننے کے بعد تین ماہ میں ایک بھی کابینہ کا ایسا اجلاس نہیں ہو سکا جس میں تمام وزرا شریک ہوئے ہوں۔کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والے وزرا کو سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کی حمایت بھی حاصل ہے۔ وزیر خزانہ ماجد خان کی کابینہ اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سے وفاقی حکومت سے ریاست کو ملنے والے فنڈز کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔

آزاد کشمیر،سیاسی بحران 

مزید :

صفحہ آخر -