ریاست مدینہ سے زیادہ تکلیف نااہل درباریوں کو ہے،شہباز گل

ریاست مدینہ سے زیادہ تکلیف نااہل درباریوں کو ہے،شہباز گل

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں انصاف کی ہی بدولت کرپشن و مافیاز کا قلع قمع ممکن ہے۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل درباری احتساب کے عمل کو متنازع بنانے کی بھرپور مگر ناکام کوشش میں ہے، جوابدہی کے بجائے میڈیا پر خود کو بے قصور بنانے کے جتن میں مصروف ہے، بھوک و افلاس کا جاپ جپنے والوں کے دور میں گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان 106پر تھا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کورونا کے باوجود2021میں پاکستان 92نمبر پر ہے، ریاست مدینہ سے سب سے زیادہ تکلیف نااہل درباریوں کو ہے، فلاحی ریاست میں بڑے میاں جیسے چوروں اور لٹیروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -