ہمیں اپنے بچوں کو سیرت النبیؐ پر عمل پیرا ہونے کی تربیت دینی چاہئے: یاسمین راشد 

ہمیں اپنے بچوں کو سیرت النبیؐ پر عمل پیرا ہونے کی تربیت دینی چاہئے: یاسمین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے الحمراء میں انصاف لائرزفارم کے زیراہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال اور سیدیاوربخاری،رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل،علی ظفرسمیت وکلاء کی کثیرتعدادشریک ہوئی۔صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال اور سید یاور بخاری نے سیرت النبیؐ کانفرنس میں حضرت محمد مصطفٰیؐ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج سیرت النبیؐ کانفرنس سے خدمت انسانیت کا درس لے کرجاناہے۔اللہ پاک نبی کریمؐ کے صدقے پاکستانی قوم کو کورونااور ڈینگی جیسی وباؤں سے محفوظ رکھے۔ ہمیں حضرت محمدؐکی حیات طیبہ کو اپنی راہ نجات بناناچاہئے۔اپنے بچوں کو سیرت النبیؐ پر عمل پیراہونے کی تربیت دینی چاہئے۔سیرت النبیؐ  کانفرنس منعقدکروانے پر انصاف لائرزفارم کو شاباش دیتی ہوں۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکو عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ سرکاری سطح پر منانے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نبی کریمؐ نے ریاست مدینہ میں ہر انسان کے حقوق کوتحفظ دینے پر زوردیاہے۔حضرت محمد مصطفٰیؐ نے اپنی بیٹی حضرت بی بی فاطمۃالزہراؓ کا احترام کرکے عورت اور بیٹی کی عظمت کو بیان کیاہے۔حضرت محمد مصطفٰیؐ اپنی بیٹی حضرت بی بی فاطمۃالزہراؓ سے صلاح مشورے لیاکرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں ریاست مدینہ جیسی تبدیلی لاناچاہتے ہیں۔عوام کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کی خبرسن کر عمران خان کی خوشی کاکوئی مقام نہ تھا۔وزیراعظم عمران خان اجتماعی بہتری پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔عمران خان عام آدمی کی زندگی میں بہتری لاناچاہتے ہیں۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -