جنوبی افریقہ میں بھی عید میلادالنبیؐ مذ ہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی

جنوبی افریقہ میں بھی عید میلادالنبیؐ مذ ہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیرسے)دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ میں بھی عید میلادالنبیؐ مذ ہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی،سب سے بڑا جلوس پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں نکالا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں عید میلا النبیؐ کا سب سے بڑا جلوس پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں نکالا گیا جس میں جوہانسبرگ میں مقیم مسلمانوں نے بھر پورشرکت کی،جلوس کے شرکا نے جھنڈے اٹھا رکھے تھے،سرکار کی آمد مرحبا،سوہنا آیا تے سج گئے نے گلیاں بازار کے نعرے لگا رہے تھے،جلوس فورس برگ میں اختتام پذیر ہوا،آخرمیں شرکا کے لئے وسیع لنگرکا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

 میلادالنبی

مزید :

صفحہ آخر -