مہنگائی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے: شاہ محمود 

مہنگائی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے: شاہ محمود 

  

    ملتان (  نیوز   رپورٹر  )ملک بحران کے خاتمے کے لیے معیشت کو پروان چڑھانا ہوگا اور کاروبار کو فروغ دینے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

سے ہی ملکی معیشت پروان چڑھے گی حکومت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام کی پریشانیوں کا احساس ہے سابقہ حکومتوں نے جو قرضے لیے آج ان قرضوں کو اتارنے کے لیے مزید قرضے لینا پڑ رہے ہیں۔لیکن اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب مہنگائی پر مکمل طور پر قابو پالیا جائے گا مہنگائی سے عوام کے ریلیف دینے کے لیے عوام دوست پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقامی میرج ہال کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر رہنما رانا سجاد حمید نے کہا کہ سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک آج مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہمیشہ مشکل وقت کے بعد ہی آسان وقت آتا ہے حکومت عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش  کر رہی ہے۔افتتاحی تقریب میں مشیروزیراعلی پنجاب و ایم پی حاجی جاوید اختر انصاری،ملک محمد یامین، قیصر حمید، ملک محبوب اختر، شیخ طاہر،ملک انتظار شاکر،شعیب اکمل ہاشمی،ملک یوسف،عمران یوسف،شاہد شکورودیگر نے شرکت کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر حاجی سجاد سیال کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ NA156میں عوام کو مسائل سے نجات دینے کے لیے اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ پر ترقیاتی کام شروع ہیں جس میں ہسپتال،کارپٹ روڈ،سیوریج سسٹم،واٹر فلٹریشن پلانٹ ودیگر ترقیاتی کام شروع ہیں عوام کو مسائل سے ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کو شش جاری ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف سٹی کے سینئرنائب صدر حاجی سجاد سیال نے کہا کہ عوام کھ مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے اور تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہی عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں جن کی طرف کبھی بھی سابقہ حکومتوں نے توجہ دینا ضروری نہیں سمجھا۔ظہرانے میں رانا عبدالجبار،رانا افضل،سجاول سیال،شعیب اکمل ہاشمی،یونس ڈویژن ودیگر نے شرکت کی۔چیئرمین تحفظ تاجران ملتان ڈویژن اور صدر انجمن تاجران سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس ملتان ملک نیاز محمد بھٹہ کی جانب سے جشن عید میلادالنبی کے جلوسوں کے استقبال کے لیے چوک شاہ عباس پر استقبالی کیمپ لگایا گیا اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ کیا اور جلوسوں کے قائدین تاجر و عوامی رہنماں کی دستار بندی کی مخدوم شاہ محمود قریشی نے جلوسوں کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید میلا د النبی خوشی اور آپ ﷺکی اطاعت کرنے کی تجدید کا دن ہے ہمیں آپ کی اطاعت کرکے ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں ہمارا آج صرف خوشیاں منانے کا ہی موقع نہیں آپ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ان کا امتی ہونے کا حق ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آپ کی دنیا میں تشریف آوری سے حق داروں کو حقوق ملے اور دنیا کو نصاب ملا جس پر چلتے ہوئے ہمیں تجارت ملازمت حسن سلوک اور ادائیگی حقوق و فرائض کا جو درس ملا اس سے مثالی معاشروں کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے اس موقع ملک نیاز محمد بھٹہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی،میاں جمیل احمد،شیخ طاہر،رانا عبدالجبار،یونس ڈویژن،صوبہ صادق،احتشام ندیم بھٹہ،رانا حیدر علی،آصف نعیم بھٹہ،ملک قیصر رضوان بھٹہ،مہر شاکر،عرفان گورمانی،ملک فواد بھٹہ،رانا زاہد،چوہدری اصغر سلیم،عدنان قریشی،فاروق بھٹہ،ممتاز بھٹہ،فہد بھٹہ،ملک حبیب بھٹہ،شیخ ندیم،علی زین،قاری بشیر معصومی،طالب سیرانی،ملک عابد بھٹہ ایڈووکیٹ،چوہدری سجاد وڑائچ،ملک سیف بھٹہ،گل رحمن خان،اسد اللہ قریشی،خضر بھٹی دیگر کی دستار بندی کی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -