علاقائی ترقی میں جامعہ اسلامیہ کا اہم کردار،ڈاکٹر اطہرمحبوب

علاقائی ترقی میں جامعہ اسلامیہ کا اہم کردار،ڈاکٹر اطہرمحبوب

  

بہاول پور (بیورورپورٹ) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار کی حامل(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار انتظامی افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اپنے حجم یعنی افرادی قوت، رقبے اور معاشی وتعلیمی اہمیت کے پیش نظر علاقے کی ترقی کے لیے بہت اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ داخلوں کے بعد یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کی تعداد 50سے 55ہزار کے لگ بھگ ہو جائے گی۔ جبکہ اساتذہ کی تعداد1500اور ملازمین کی تعداد 4000ہو جائے گی۔ یونیورسٹی احمد پوری کیمپس کے سنگ بنیاد کے بعد اس کی باقاعدہ تعمیر کا آغاز کر رہی ہے۔ اسی طرح لیاقت پور کیمپس کے لئے بھی سٹیرنگ کمیٹی فعال انداز میں کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے احمد پور کیمپس کے قیام کے لئے خصوصی تعاون پر رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنول شوزب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چار ارب کے وفاقی حکومت کے ترقیاتی پیکیج کی بدولت احمد پور کیمپس کے علاوہ بہاول پور میں ایک فیکلٹی بلڈنگ قائم ہو گی۔ ڈائریکٹر یٹ آف ایگری بزنس اور مکینکیل انجینئرنگ کا شعبہ قائم ہوگا۔ بہاولنگر کیمپس میں اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل تعمیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے ترقی کے عمل میں ملازمین کی محنت قابل ستائش ہے اس موقع پر وائس چانسلر نے احمد پور کیمپس کی زمین کی الاٹ منٹ کے سلسلے میں شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سینئر اہلکار چوہدری محمد اشرف کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈ عطا کی۔ سٹیرنگ کمیٹی کے رکن ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز وآئی ٹی رضوان مجید کو بھی شیلڈعطا کی۔ وائس چانسلر نے احمد پور کیمپس کی افتتاحی تقریب کے لیے بہترین انعقاد پر شعبہ تعلقات عامہ، گیسٹ ہاؤس، انجینئرنگ، اسٹیٹ کیئر، ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی ڈویژن کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ 

اطہر محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -