زگ زیگ ٹیکنالوجی ورنہ بھٹے بند،انتظامیہ کی مالکان کو وارننگ

زگ زیگ ٹیکنالوجی ورنہ بھٹے بند،انتظامیہ کی مالکان کو وارننگ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے سموگ کے تدارک کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے  6 بھٹے سیل کردیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے سیوڑہ(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 چوک،درانہ لنگانہ میں کارروائی کی اور بھٹوں کو سیل کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے بھٹوں کو کسی صورت چلنے نہیں دینگے۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھٹوں کی انسپکشن جاری ہے۔خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کو انڈسٹریل سٹیٹ کی سرویلنس کا بھی ٹاسک دیا ہے۔

وارننگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -