پولیس آپریشن، سجاد کلہوڑا گینگ کے دو کارندے گرفتار

پولیس آپریشن، سجاد کلہوڑا گینگ کے دو کارندے گرفتار

  

  ملتان (  وقائع نگار)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر پولیس تھانہ کینٹ  نے کاروائی کرتے ہوئے سجاد کلہوڑا گینگ کے  2 ممبران کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا.ملزمان کے قبضے سے 2 لاکھ روپے کی نقدی برآمد (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل  کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او کینٹ جام محمد سلیم اختر کی سربراہی میں ایس ایچ او کینٹ اختر اسلام  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت سے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں 

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -