کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی طرف سے دونااہل  امیدواروں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی طرف سے دونااہل ...

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس سہیل ناصر نے کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کی(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 ورکر سیٹ پر دو نااہل امیدواروں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ان کے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملتان نے مسترد کر دیے تھے۔ عدالت عالیہ میں اہل امیدوار وقاص احمد نے کونسل سید مزمل حسن بخاری اور شہزاد مہدی جتوئی کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ پٹیشنر سید کرار علی بخاری اور نعمان مقصود ملتان کینٹ کے کروڑ پتی لوگ ہیں جن کے بینک اکانٹس اور رہائش ان کی عمارت جس کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے مدعی کے اعتراضات پر دھیان نہیں دیا اور ایسے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے جو ورکر کی تعریف میں نہیں آتے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا گیا تو عدالت نے ان دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے جس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

محفوظ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -